
ملک بھر میں چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اور عوام ایک بار پھر مہنگائی کے شکنجے میں جکڑ گئے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں چینی 195 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ دیگر بڑے شہروں میں بھی قیمتیں 190 روپے سے تجاوز کر چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو، کوئٹہ میں 186 روپے، خضدار اور سیالکوٹ میں 185 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
حیدرآباد، بہاولپور، ملتان اور بنوں میں چینی 180 روپے فی کلو جبکہ سکھر اور لاڑکانہ میں 175 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ میں اس غیر معمولی اضافے پر عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
ادھر وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے بڑا قدم اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت نے 7.5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سے 2.5 لاکھ میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کی منظوری جلد کابینہ دے گی، جبکہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائنڈ چینی کی درآمد کی اصولی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی تا مئی کے دوران 7 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی، جس سے 112 ارب روپے سے زائد آمدن ہوئی۔ تاہم، حکام تسلیم کرتے ہیں کہ برآمدات میں 2200 فیصد اضافے نے مقامی سطح پر قلت اور قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کو جنم دیا۔
https://twitter.com/x/status/1936341489774141622 https://twitter.com/x/status/1936496579902366119
Last edited: