چیمپئنز ٹرافی: ڈیڈلاک ختم کرنےکیلئے آئی سی سی کی متبادل پلان کی تجویز

image-2024-12-01-191658818.png

آنے والے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں ڈیڈ لاک کے حل کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ متبادل منصوبے کی تجویز دیے جانے کا امکان ہے۔ یہ منصوبہ برابری کی بنیاد پر ترتیب دیا جائے گا اور اسے "پارٹنرشپ" یا "فیوژن فارمولہ" کا نام دیا جائے گا۔ نئے فارمولے کے تحت پاکستان اور بھارت کے میچز اگلے تین سال تک نیوٹرل مقام دبئی میں منعقد ہونے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت دی گئی شرائط کی روشنی میں آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس کے لیے اگر ہائبرڈ ماڈل نہیں ہوگا تو وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے تحریری معاہدے کا استحقاق چاہتے ہیں لیکن بھارت اس معاملے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتا ہے۔ دونوں فریقین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد آئی سی سی نئے پارٹنرشپ فارمولے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔

پی سی بی نے پاک بھارت فارمولے کو قانونی طور پر دستاویز کا حصہ بنانے یا پریس ریلیز میں شامل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ مزید برآں، پی سی بی بھارتی حکومت کے پاکستان آنے سے انکار کرنے کا بھی مطالبہ کر رہا ہے، جس کی مزید وضاحت بھی چاہتا ہے۔

پی سی بی نے زور دیا ہے کہ آئی سی سی پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سالانہ منافع میں اضافہ کرے۔ دوسری جانب، پی سی بی کی شرائط کے بعد دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی حتمی فیصلے تک دبئی میں قیام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ حتمی فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج منعقد ہونے کی امید ہے، جہاں چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سمیت کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

محسن نقوی نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ برابری کی بنیاد پر ہوگا اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل سے ہٹ کر کوئی نیا فارمولا لائیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ایسا فیصلہ کریں گے جس میں پاکستان کی عزت اور کرکٹ کی جیت ہو۔"

واضح رہے کہ بھارتی نشریاتی ادارے 'این ڈی ٹی وی' کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے، مگر اس ضمن میں مشروط آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے۔​
 
Kamboz

Minister (2k+ posts)

WHO is he ... what he knows about Cricket, what he knows about running a country.... Bloody stooges are everywhere... entire country run by Muneera and his family.
 
Back
Top