
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف اب دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے،حکومت سوچ بچار کررہی ہے کہ عمران خان کے خلاف کون ساآپشن استعمال کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک آپشن پاکستان تحریک انصاف پرشیڈول 4 کے تحت پابندی عائد کرنے کا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ ایک سوچ بھی موجود ہے، اس پر مشاورت بھی کی جارہی ہے تاہم اس پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657810553765519366
پی ڈی ایم کے تحت سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے انہیں احتجاجی مظاہرے کو ریڈزون سے باہر منتقل کرنےکی درخواست دی ہے، احتجاج کو مولانا فضل الرحمان لیڈ کررہے ہیں اس لیے جو وہ کہیں گے وہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مولانا کو قائل کرنے کی کوشش کرنی ہے تاہم اگر وہ قائل نہیں ہوتے تو ان کی رضامندی میں ہی ہماری رضامندی ہے، ہمارے لوگ بہت پرامن ہیں اور احتجاج بھی پرامن ہوگا، ہم تحریک انصاف کی طرح توڑ پھوڑ نہیں کریں گے، مولانا نےا علان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفیٰ تک جاری رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14atatattararclaim.jpg