چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے خلاف سوشل میڈیا مہم،بیٹی کاآئی ڈی کارڈ لیک کر دیا

12cheifjustiscmohimsjkjd.png


سوشل میڈیا پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کی بیٹی کے خلاف مہم کے خلاف صحافیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنےآگیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرکچھ مخصوص حلقوں کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی بیٹی کے خلاف ایک پراپیگنڈہ شروع کیا گیا ہےجس میں ان کے خلاف ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1801649499200491655
اس حوالے سے صحافی عمران شفقت نے اپنے وی لاگ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس شہزاد ملک کی بیٹی شانزے نے پراڈو گاڑی سے 2افراد کو کچل کرقتل کیا اور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئی، اس منظر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے، چیف جسٹس کے بیٹے نے درخواست واپس لینے کیلئے مقتولین پر دباؤ ڈالا اور ان کے گھر بھی گیا۔

https://twitter.com/x/status/1802042259426201737
چیف جسٹس کا بیٹا عدلیہ کا سہارا لے کر تھانے سے گاڑی لے کر بھی گیا اور ثبوت بھی ختم کردیئے اور دوسری گاڑی موقع پر کھڑی کروادی، تفتیشی افسر سے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے مقدمے کی فائل چھین لی اور اسے جیل میں بند کروانے کی دھمکی دی اور 12 گھنٹے تک حبس بے جا می بھی رکھا۔

https://twitter.com/x/status/1801704079086801058
ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سینئر صحافی صدیق جان نےکہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی بیٹی کے خلاف مہم چلانے والے ٹیکس کے پیسوں سے ہر ماہ پی ٹی وی سے لاکھوں روپے تنخواہ، مراعات اور سیکرٹ فنڈز سے مستفید ہوتےہیں، یہ لوگ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سوشل میڈیا ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک منظم گروپ ہےجس کو حکومت نے رکھا ہوا ہے جو مختلف ججز کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اختلاف کرنے پر جسٹس اطہر من اللہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1801919268709159404
صحافی عامر متین نے کہا کہ کل سے ایک ساتھ کچھ مخصوص یوٹیوبرز اور کچھ مخصوص ایکٹیوسٹ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی بیٹی کا مبینہ کیس سامنے لائے ہیں اور اس روڈ ایکسیڈنٹ کو جس میں دو افراد کی جانیں گئیں ان کے انقلابی بننے کی وجہ قرار دے رہے ہیں،دو سال پرانی ایف آئی آر وہی وکیل لایا ہے جس کو پچھلے کچھ عرصے میں گود لیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1801859671021723648
ایک صارف نے کہا کہ باجوہ کا ڈیٹا لیک ہونے والے لوگ آج ڈھونڈیں گے کہ کس نے ایک پاکستانی خاتون اور چیف جسٹس کی بیٹی کا شناختی کارڈ لیک کیا ؟

https://twitter.com/x/status/1801901473619489156
بابا یوگا نے کہا کہ اگر ایسی حرکت کسی پی ٹی آئی کے بندے نے کی ہوتی تو اب تک اس کو خاندان سمیت اٹھالیا جاتا، مگر یہاں کوئی بھی ایکشن نہیں لے گا کہ چیف جسٹس کی بیٹی کا شناختی کارڈ لیک کرکے بکواس کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1801863603441508372
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پراپیگنڈہ کل سے شروع ہوا ہے اور کل ہی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشری کو اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا اور یہ مقابلہ اس ایمان کے ساتھ کرنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت جلد ختم ہوگی۔

 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
چھ ججز کے خط پر قاضی فائز نے موثر ردعمل نہیں دیا اور کہا کہ میرے دور میں تو مداخلت نہیں ہوئی ایک کمزور ردعمل کی وجہ سے ہم نے دیکھا ہے اب عدالتوں کے اوپر حملے بڑھتے جارہے ہیں .
مطیع اللہ جان
 

Back
Top