چھینہ گروپ کا بھی پی ٹی آئی کی کشتی سے چھلانگ لگانے کا فیصلہ

25%DA%86%DA%BE%D8%B9%D8%B9%D8%B9%D9%86%D8%A7%DA%AF%D8%B1%DB%81%D8%B1%DB%81%D8%B1%DB%81%D8%B1%DB%81%D8%B1.jpg

پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، چھینہ گروپ نے بھی پی ٹی آئی کی کشتی سے چھلانگ لگانے کی تیاری کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما ملک غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال چھینہ گروپ نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ تمام ارکان ایک پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان بھی کردیں گے۔


اس حوالے سے حتمی مشاورت کیلئے چھینہ ہاؤس لاہور میں آج گروپ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں پارٹی سے علیحدگی اور پریس کانفرنس کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، سربراہ چھینہ گروپ ملک غضنفر عباس چھینہ نے تمام گروپ ارکان کو لاہور پہنچنے کی ہدایات کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس گروپ میں بڑی تعداد میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں،چھینہ گروپ میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی تعداد19 کے قریب ہے۔