چوہدری پرویز الہیٰ کا آرمی چیف کو خراج تحسین، سوشل میڈیا صارفین کاردعمل

6pervezelahibajwa.jpg

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سعودی عرب کی جانب سے تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ہٹائے جانے سے متعلق فیصلے پر آرمی چیف کو کریڈٹ دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنےآگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تبلیغی جماعت پر پابندی عائد ہونے کے بعد میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعو دی ولی عہد سے بات کرنے کی استدعا کی تھی، میری استدعا پر آرمی چیف نے ولی عہد سے پابندی ہٹانے کی درخواست کی جو مان لی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دینی خدمات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنرل باجوہ کو اس نیکی کا اجر ہمیشہ ملتا رہے گا۔

اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں رائے ونڈ کے نام سے بھی محبت ہے، تبلیغی جماعت دنیا بھر کے مسلمانوں کو چہرہ ہے، بدقسمتی ہے کہ بعض لوگوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مسلمانوں کا تشخص متاثر ہوا ہے۔

وزیراعلی کی جانب سے تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ہٹانے کے معاملے کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے انداز میں تبصرےکیے۔
ایک صارف نے ہاتھ جوڑتےہوئے لکھا کہ آپ پنجاب کے وزیراعلی کم اور تبلیغی جماعت کے امیر زیادہ لگ رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1594095461954043904
ایک دوسرے صارف نے چوہدری پرویز الہیٰ کےبیان پر عمران خان کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ "ساری قوم کو کہہ رہا ہوں آپ نے نیوٹرل نہیں ہونا" اور کہا کہ عمران خان صاحب اپنے وزیراعلی کو سمجھائیں جو وکٹ کی دونوں سائیڈز پر کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1594200461024038915
عظمت شیرنامی صارف نے وزیراعلی کو مخاطب کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ آپ کو دینی کٹ کا سہارا لینے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1594173817840082945
روزینہ نامی صارف نے وزیراعلی کی جانب سے آرمی چیف کو دی جانے والی دعاؤں کے جواب میں کہا کہ کوئی چودھری صاحب کو بتائے کہ آرمی چیف ابھی صرف ریٹائرڈ ہورہے ہیں، انہوں نے اجر و ایصال ثواب کی دعائیں پڑھنا شروع کردی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1594251683097636864
https://twitter.com/x/status/1594205512371142656
علی حسن ڈھلون نےکہا کہ اس شعر میں شاعر بوٹ چاٹ رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1594231523741401088
 

Back
Top