hmkhan
Senator (1k+ posts)
ھیلو!
ہاں ھیلو!
ھیلو! کون؟
ذرا اونچا بول تیری آواز صاف سنائی نہیں دے رہی
ہاں اب بہتر ہے کیسی ہے ری ریحانہ تو
بس ٹھیک ہوں شگفتہ تو اپنی سنا
کیا سناؤں ری وہی روز کی بک،بک جھک،جھک میری ساس ،ساس نہیں گلے کی پھانس ہے سارا دن بیٹھی کھانستی رہتی ہے یا میرے کام میں کیڑے نکالتی ہے نہ مرتی ہے کہ پیچھا چھوٹے
اری گھبراتی کیوں ہے وہی کر جو میں کیا ہے اپنی ساس کے ساتھ
کیا ،کیا ری تو نے اپنی ساس کے ساتھ
میں نے آجکل اپنی ساس کو اپنے گھر اور محلے کے چوہے پکڑنے پر لگا دیا ہے کے پی کے حکومت نے فی چوہا 100 روپے معاوضہ مقرر کیا ہے اگر میری ساس دن میں 10 چوہے بھی
پکڑنے میں کامیاب ہو گئی تو 1000 روپے روز تو کہیں نہیں گئے ورنہ میری ساس تو سارا دن بیکا ر بیٹھی بڑ،بڑ کرتی تھی یا میرے میاں کے کان بھرتی تھی تو بھی اپنی ساس کو اسی دھندے میں لگا دے پھر دیکھ
اسے کہتے ہیں
ہینگ لگے نہ پھٹکری
رنگ بھی چوکھا آئے