
خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان سے متعلق مختلف مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات سامنے آئے تو پتہ چلا کہ فرح خان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اقبال گجر کی بہو ہیں۔ ان مالی بےضابطگیوں سے متعلق جب لیگی ایم پی اے سے سوال کیا تو انہوں نے فرح کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایک تقریب میں شرکت کے دوران صحافیوں نے چودھری اقبال گجر کو گھیر لیا اور ان سے پوچھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت خاتون اول کی جس دوست پر غیر قانونی طریقے سے مالی فوائد حاصل کرنے کے الزام لگا رہی ہے وہ تو ان کی اپنی بہو ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے چودھری اقبال گجر نے فرح کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ان کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیسے اس طرح کی خاتون کے چنگل میں آ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1511978645837000712
انہوں نے اپنی ہی بہو سے متعلق یہ کہا کہ "یہ خواتین کا ایک گروہ ہے جو رائزنگ اسٹارز کو قابو کر لیتا ہے، عمران خان پتہ نہیں کیسے ان کا نشانہ بنے ہیں، اقبال گجر نے کہا کہ فرح خان کا خاندانی پس منظر کیا ہے مجھے اس کے بارے میں کچھ نہیں پتا۔
اپوزیشن کی تنقید کا نشانہ بننے والی فرح خان کے شوہر سے متعلق جب سوال کیا گیا تو اقبال گجر نے کہا کہ وہ میرا بیٹا ضرور ہے مگر فرح نے اس کو باغی کر کے اس کے ساتھ شادی کی تھی۔