
چنیوٹ میں ایک خاتون نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی چینل سے منسلک سینئر صحافی کو قتل کردیا ہے،واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ چنیوٹ کے تھانہ سٹی کے حدود میں 5 اپریل کو پیش آیا، جس میں نیو نیوز کے نمائندہ خصوصی راجا نواز ولد شیر محمد کو نازیہ ولد سارنگ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دن کی روشنی میں ایک گلی میں خاتون ہاتھ میں پستول لیے کھڑی ہیں اور اس نے سامنے کھڑے راجا نواز کو گولیاں ماری ہیں، ملزمہ نے مقتول کو تڑپتے ہوئے بھی دیکھا اور چند لمحوں بعد جب مقتول نے حرکت کی تو ملزمہ نے آگے بڑھ کر اسے ایک اور گولی ماری اور ایک گھر کے اندر داخل ہوگئی۔
پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں خاتون ملزمہ نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کا قتل ہوا تھا اور مقتول نے اس کے کیس کے لیے اس سے پیسے زیور سب کچھ لے لیا تھا لیکن سب کچھ خود ہضم کر لیا اور مانگنے پر دھمکیاں دیتا تھا۔
مقتول کو کچھ عرصے قبل قتل کی دھمکیوں کےساتھ ساتھ دھمکی آمیز پرچیاں موصول ہورہی تھیں، ایسی ہی ایک پرچی خود مقتول نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر 5فروری کو شیئر کی تھی اور کہا تھا کہ میں ایک عام سا صحافی ہوں اور اسی لیے ہمیشہ عام آدمی کی بات کی ہے، ہم تھوڑا جی لیں گے مگر اپنی مرضی سے جیئیں گے۔
صحافی عمران میر کے مطابق چنیوٹ میں خبر چلانے کے لیے پیسے لینے پر خاتون نے ٹی وی چینل کے رپورٹر کو گولی ماردی۔ خاتون نے رپورٹر راجہ نواز ماہی کو دکان میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور خود کو بھی گولی مار لی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ نواز نے ایک سال پہلےاس کی ڈھائی سالہ بچی کے قتل کی خبریں چلانے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے رقم اور طلائی زیورات وصول کیے جو تقریبا 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1643581745156046848
مقتول رقم واپس نہیں کر رہا تھا جس پر ڈی پی او چنیوٹ کو درخواست بھی دی مگر رقم واپس نہ مل سکی۔اس لیے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
ترجمان چنیوٹ پولیس کے مطابق ملزمہ نے واقعہ کے دوران خود کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کرلیا جس پر اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/naw-mahdaa.jpg
Last edited by a moderator: