
چند دن کمی کےبعد ڈالر ایک بار پھرمہنگا ہونے لگا،اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی
چند دن روپے کی قدر میں اضافےکے بعد آج ایک بار پھر ڈالر نے اونچی اڑان بھر لی ہے، اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی جبکہ صرافہ بازار میں سونے کےبھاؤ بھی گر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدرمیں 7پیسے اضافہ ہوا جس کےبعد ڈالر 214روپے95پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوا اور 218 روپے میں ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا چوتھا روزاچھا نہیں رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں پورے دن کے دوران156پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس43ہزار520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کےبھاؤ میں شدید کمی دیکھی گئی، ایک تولہ سونا2 ہزار800 روپےسستا ہونے کے بعد1 لاکھ 42 ہزار600روپے کا ہوگیا ہے، 10گرام سونے کی قیمت میں2ہزار297 روپے کمی دیکھی گئی، 10 گرام سونا1 لاکھ22ہزار 256روپے میں ٹریڈ ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dollar-psx-shehbaz-gt.jpg