کل شام کو جب میں گھر جا رہا تھا نشاط پارک کے سامنے کچھ لوگ احتجاج کرہے تھے اور ٹائر جلارہے تھے ، میں نے پاس ایک لڑکے سے پوچھا کہ کیا ہوا تو جواب آیا کہ کچھ لوگوں کو فوجی لے گئے ہیں اس پر احتجاج ہورہا تھا کہ کچھ اور لوگوں کو پولیس والے بھی لے گئے ، گیریزن سکول کے سامنے ایک پولیس وین میں کچھ لڑکوں کو پولیس لیکر جا رہی تھی ، پیچھے موٹرسائیکل پر ایک لڑکا انکے چیزے لے رہا تھا کہ اب تو عمران خان کو ووٹ ڈال دو، انکا جواب میں یہاں لکھ نہیں سکتا
گھر پہنچا تو ٹویٹر پر ہنگامہ برپا تھا ، جبکہ کسی چینل پر نام و نشان بھی نہیں تھا ، خلائی مخلوق کبھی اتنی ننگی ہوکر سامنے نہیں آئ تھی