چئیرمین پی سی بی محسن نقوی تقرر کیس میں سرفراز ڈوگر کے حیران کن ریمارکس

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران قائمقام چیف جسٹس سرفراز سرفراز ڈوگر کے محسن نقوی کے حق میں حیران کن ریمارکس

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کی کارکردگی عمدہ ہے۔ ملک میں کرکٹ کے مختلف ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اگر اُن کے تقرر کے عمل میں آئین پاکستان اور پی سی بی کے دستور کی خلاف ورزی ہوئی بھی ہے تو اس کو چھوڑ کر آگے چلیں۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے اب آپ کو تقرر سے کیا مسئلہ ہے جس پر وکیل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرآئینی و غیرقانونی ہے۔

اس پر چیف جسٹس نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ان کو کہتا ہوں کہ نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔

https://twitter.com/x/status/1937845088572629475
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
When India captures Pakistan and their occupation is challenged in the SCP, these thugs will say, "The country is working fine; forget about illegal occupation; let's move on." 😂 😂
 

Back
Top