
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی چھان بین شروع کردی ہے، چیئرمین نادرا کے خلاف ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا تھا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نادرا کے ٹھیکوں میں مبینہ کرپشن کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا محمد طارق ملک کے اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں، ایف آئی اے کا اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد چیئرمین نادرا کے اثاثہ جات کی چھان بین کررہا ہے۔
ایف آئی اے نےاس معاملے میں چیئرمین نادرا کو 19 مئی کو طلب بھی کررکھا ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نادرا ہیڈ کوارٹرز سے ریکارڈ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین نادرا کی جانب سے مختلف ٹھیکے مہنگے داموں من پسند بین الاقوامی کمپنیوں کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا تھا ، ان ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 30 ملین امریکی ڈالر کی مبینہ کرپشن کی گئی، من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے جانے پر قوم
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadra-shahsiah.jpg