
پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کی الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر نوازشات: ڈیڑھ برس میں دس ارب میڈیا کو کھلادیا۔ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ کے اشتہارات دئیےگئے۔صدیق جان کے انکشافات
گزشتہ ڈیڑھ سال کے روران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کئے گئے اشتہارات پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے 9ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کیے۔
پرنٹ میڈیا کو 3 ارب 50 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے۔ الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 79 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کیے گئے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری ہوئے۔
قائمہ کمیٹی نے مختلف چینلز کے اشتہارات کے ںرخوں کی تفصیلات طلب کر لیں.
صدیق جان نے اس پر سوال اٹھایا کہ پی ڈی ایم سرکار نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے سوا ارب ڈیجیٹل میڈیا کو دیا، یہ کن حکومتی یوٹیوبرز کو دیا گیا ہے؟ سب کے نام سامنے آنے چاہئیں، بلکہ پچھلے 5 برس کی تفصیلات سامنے آنی چاہیں کہ کس کس نے سرکاری اشتہارات لیے ہیں، چاہے وہ چینلز ہیں، اخبارات ہوں یا ڈیجیٹل میڈیا....
https://twitter.com/x/status/1699308565180170435
https://twitter.com/x/status/1699244655970259283
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mdia-pakistan-pdm-a.jpg
Last edited: