
پی ڈی ایم حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے بڑھتی مہنگائی پر کڑی تنقید کردی، فرخ حبیب نے سلسلہ وار ٹویٹ پر پی ڈی ایم حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، رہنما پی ٹی آئی نے لکھا شہباز شریف حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلندیوں کو چھورہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1644892215729324032
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا ایک سال میں مرغی تقریباً ایک سو گیارہ روپے اور بیس کلو آٹے کا تھیلا پندرہ سو چوالیس روپے مہنگا ہوگیا،
ایک اور ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے عمران خان کے دور حکومت میں اشیا خوردونوش کی قیمتوں اور آج کی مہنگائی کا موازنہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1644892198872424450
فرخ حبیب نے مزید لکھا اپریل دو ہزار بائیس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک سو انچاس اور ڈیزل کی ایک سو چوالیس روپے تھی جبکہ آج پیٹرول دو سو باہتر اور ڈیزل دو سو چورانوے روپے فی لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/farukh-habib-kkpprr.jpg
Last edited by a moderator: