پی پی 139 انتخابات، تحریک انصاف کے امیدوار کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

15dobaragintimustrada.jpg

انتخابات میں بے ضابطگیوں کو بنیاد بنا کر ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کے لیے دی گئی تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر کل ہونے والے ضمنی انتخابات میں شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور کے حلقے 139 کی سیٹ مسلم لیگ ن کے حصہ میں آئی جہاں سے لیگی امیدوار چوہدری افتخار احمد بھنگو 36435 ووٹ حاصل کر کے فاتح رہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری 34973 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے جن کی طرف سے انتخابات میں بے ضابطگیوں کو بنیاد بنا کر ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کے لیے درخواست دی گئی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ابوبکر شرقپوری کی طرف سے ریٹرنگ افسر کو دوبارہ پولنگ کے لیے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ متعدد پولنگ سٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن کے پولنگ ایجنٹس پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود تھے جہاں ووٹوں کی تعدادمیں غیرقانونی طور پر ردوبدل کیا گیا۔

پی پی 139 میں متعدد پولنگ سٹیشنز پر اس دھاندلی کے واضح ثبوت موجود ہیں، اس لیے میرے حلقے میں پھر سے ووٹوں کی گنتی کرائی جائے اور بے ضابطگیاں کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی اس حلقے سے مسلم لیگ ن کامیاب قرار پائی تھی تب ابوبکر شرقپوری کے کزن جلیل احمد شرقپوری مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نمبر گیم کی صورتحال کے موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے مسلم لیگ ن سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پی پی 139 سے مسلم لیگ ن کی طرف سے ابوبکر شرقپوری کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
kin grounds pe mostarad kiya.. Daska ma tu pori election commission 24hrs on duty ti Jab tak nani kanjri ke orders ki taqmil nhi huvi
 

Modest

Chief Minister (5k+ posts)
What do you expect this cheap election commissioner. He is on the payroll of Nangi league and his handlers are using him for their dirty games.
 

Back
Top