پی پی کی سیٹیں70،75 سے زیادہ نہیں،وہ کسی کے مینڈیٹ پرشب خون ماررہے ہیں،حافظ

15hafizmaeemihtjaj.jpg

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مبینہ طور پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، پولنگ ایجنٹس کے نتائج سے جماعت اسلامی کی جیت بالکل واضح ہے، تاہم نتائج میں تاخیر شکوک و شہبات پیدا کررہے ہیں، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 94 سیٹیں تو ہم جیت چکے ہیں جبکہ 8 سے 10 سیٹیوں پر ہمارا تنازعہ چل رہا ہے،ایک حلقے میں چوتھے نمبر پر آنے والی پیپلزپارٹی جسے جماعت اسلامی کے امیدوار نے 7 ہزار ووٹوں سے شکست دی کو جتوا دیا گیا ہے، نمبر ون پارٹی کو دوسرے نمبر کی پارٹی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کی بھی 8 سے 10 نشستیں اپنے کھاتے میں ڈال لی ہیں،ہم نے کراچی کے تین ضلعوں میں کلین سوئیپ کیا ہے، آپ ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدل رہے ہیں،ایسا مت کریں، پہلے جو جیتا ہے اس کی جیت تسلیم کریں پھر آگے بڑھیں گے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن، حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی سے سوال ہے کہ پوسٹ پول دھاندلی سے باز رہیں، چیزوں کو ٹھیک کریں پھر آگے بات ہوگی۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
جماعتِ اسلامی نے پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے بہتر اُمیدوار
میدان میں اُتارے، اور کراچی میں بہت محنت کی
کراچی کی مئیر شپ جماعتِ اسلامی کا حق بنتا ہے۔ ۔ ۔ ۔

ایک حافظ نے دوسرے حافظ صاحب کا حق غصب کیا
باجوے، اور کھوتے بُوتھے والے ندیم انجم کی ایسٹ انڈیا کمپنی مُردہ باد

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
جماعتِ اسلامی نے پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں سے بہتر اُمیدوار
میدان میں اُتارے، اور کراچی میں بہت محنت کی
کراچی کی مئیر شپ جماعتِ اسلامی کا حق بنتا ہے۔ ۔ ۔ ۔

ایک حافظ نے دوسرے حافظ صاحب کا حق غصب کیا
باجوے، اور کھوتے بُوتھے والے ندیم انجم کی ایسٹ انڈیا کمپنی مُردہ باد



بابے! بہترین راستہ یہ ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو اتحاد کر لینا چاہیے . مئیر جماعت کا، ڈپٹی مئیر تحریک کا اور باقی عہدے سیٹوں کے تناسب سے اتفاق سے تقسیم کر لیں اور شہر کی خدمت کے کام پر جٹ جائیں . اللہ اللہ خیر سلا
 

Thunderstorm

Senator (1k+ posts)
Hafiz sahab ye PPP ki 70, 75 seats bhi aap zyada bata rahe hain jb k PPP ki Liyari aur Malir k elawa Karachi me kaheen wujood nahi hai. Even Liyari se bhi JI ka MPA hai aur usne wahan kafi mehnat se campaign ki jis k bad lag yahi raha tha k Liyari se bhi PPP 2 3 seats se zyada lene ki position me nahi thi. Sharafat se countrywide demonstrations krne se inko ratti barabar farq nahi parhega. JI aur PTI ko ab mil kr is mafia ko dafan krne ki struggle krni parhegi. JI must get rid of Siraj sahab and other "Maslihat-pasand" or passive old-aged leaders sitting in Markazi Shoora aur progressive leaders like Hafiz Naeem and Senator Mushtaq ko aage laana parhega.