
پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بھائی ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلاتے رہے، تقریر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے سگے بھائی ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مہم چلانے میں مصروف ہیں۔
اسی دوران علاقے میں ایک جگہ اپنے ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی اور کہا کہ پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جنہوں نے قادیانیوں کو کافرقرارد یا جبکہ تبدیلی سرکار ختم نبوت ﷺ کے قانون کو ختم کرنے کیلئے مشہور ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467460049312395268
رہنما پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی جلسے کے دوران مذہبی منافرت پھیلانے کی اس کوشش کوٹویٹر صارفین نے سخت ناپسند کیا اور 2 روز قبل سیالکوٹ میں مذہب کے نام پر ایک غیر مسلمان کےقتل جیسے واقعات کو ایسی تقاریر کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی۔
سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے اس تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی مذہبی منافرت کی اس آگ سے کھیلتا ہے اور بعد میں اس میں جلتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467550454561263620
سعید احمد نامی ایک صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرکے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کو ٹیگ کیا اور کہا کہ اس بیان کی کوئی مذمت کرے گا؟
https://twitter.com/x/status/1467561925328388098
ڈاکٹر فاطمہ نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی کے بھائی بلدیاتی انتخابات سے پہلے مذہبی منافرت پھیلارہے ہیں، ایک روز پہلے ہی ایک بے گناہ اس جنونیت کا شکار ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467560741138051072
ایک صارف نے کہا کہ ان تقاریر سے ثابت ہوتا ہے کہ پنجاب اور دوسرے صوبوں میں یہ جنونیت پی پی والے ہی پھیلارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1467559892579926018
ڈاکٹر زاہد نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ پیپلزپارٹی نے مذہبی کارڈ استعمال کرنا شروع کردیا، یہ ہمارے لیے کافی اچھنبے کی بات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1467555016647008258
ایک اور صارف نے کہا کہ کھلے عام انتشار اور فساد پر اکسانے والوں کو کہاں رپورٹ کیا جائے یا پھر ہم کوئی سانحہ ہوجانے کے بعد اپنا سر پیٹتے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1467551719928258562
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faisal-kundi11.jpg