
سرکاری نشریاتی ادارے (پی ٹی وی) کے نوٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے شعیب اختر کو ہرجانے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا جس میں راولپنڈی ایکسپریس سے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
شعیب اختر نے پی ٹی وی کی جانب سے جاری نوٹس پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں پی ٹی وی کے لیے ہی کام کر رہا تھا تو اس دوران ادارہ میری عزت کو محفوظ کرنے میں بری طرح ناکام رہا اور اب انہوں نے مجھے نوٹس بھیج دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1457380219011076100
سابق فاسٹ باولر نے کہا کہ میں فائٹر ہوں اور کسی کو ایسے ہی نہیں چھوڑتا، اب میں یہ قانونی جنگ بھی لڑوں گا۔ راولپنڈی ایکسپریس نے مزید کہا کہ اب میرے وکیل سلمان نیازی اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1457392231812407297
واضح رہے کہ پی ٹی وی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اختر نے بغیر بتائے اماراتی ریاست دبئی جاکر بھارتی کرکٹرز کے ساتھ شو کیا جس کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
شعیب اختر کی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے درمیان غیر حاضری پر بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی وجہ سے پی ٹی وی کو جو نقصان ہوا اس پر 100 ملین روپے ادا کریں۔
26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ptvshoaib.jpg