
پاکستان کے75ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں منعقد کردہ مرکزی تقریب میں رقص کی محفل شامل کرنے پر حکومت کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سےجناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلی حکومتی شخصیات نےشرکت کی،اس تقریب میں ایک موقع پر ڈانس پرفارمنس بھی شامل کی گئی تھی جس میں مرد وخواتین ڈانسرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
تاہم اس سیگمنٹ کی ویڈیو ٹویٹر پروائرل ہوئی اور حکومت کیلئے شدید تنقید کی وجہ بن گئی، پی ٹی آئی کے رہنماؤں سمیت ٹویٹر صارفین نے حکومت کو آڑےہاتھوں لیتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر ڈانس کی محفل منعقد کرنے پر خوب تنقید کی جس پر پی ٹی وی انتظامیہ کو بھی ردعمل دینا پڑا۔
پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیغام سے کہا کہ براہ کرم 14 اگست 2022 کو روایتی اقدار اور جذبات کے مطابق منعقد ہونے والی قومی تقریب کو نقصان پہنچانے کے لیے مذموم عناصر کی جانب سے جعلی ویڈیوز اور گھناؤنے پروپیگنڈے کے استعمال سے آگاہ رہیں۔
اس موقع پر پی ٹی وی انتظامیہ نے کچھ ویڈیوز بھی شئیر کیں۔
https://twitter.com/x/status/1559088111782690820
پی ٹی وی کا مزید کہنا تھا کہ 14 اگست کو منعقد قومی سلامتی، یکجحتی اور حب الوطنی کو اُجاگر کی گئی قومی تقریب پر جھوٹ، بہتان اور بے بنیاد اِلزام لگانا ایک جرم سے کم نہیں ۔۔۔ دیکھیے تقریبات کی اصل فوٹیج۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1559099066218229760 https://twitter.com/x/status/1559099258569211905
لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی وی کی اس وضاحت کو قبول نہ کیا اور کہا کہ یہ وہی ویڈیوز ہیں جو آپ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پہ شئیر کی ہیں، اپنی غلطی مان لیں اورغلطی پر اصرار نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1559105744317841408 https://twitter.com/x/status/1559099319982215169 https://twitter.com/x/status/1559097412807163904 https://twitter.com/x/status/1559106550609989634
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ptv11h1.jpg