پی ٹی اے نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیارکرلیا جس کے لئے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے,جبکہ تین فیزز میں سمز کو بند کیا جائے گا
ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پہلے فیزمیں فیک، کینسلڈ شناختی کارڈزپررجسٹرڈ سمزکو بند کیا جائے گا
دوسرے فیزمیں ایکسپائرشناختی کارڈزپررجسٹرڈ سمزکوبند کیا جائےگا اور تیسرے فیزمیں فوت شدہ افراد کےنام پررجسٹرڈ سمزکوبند کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں,ذرائع کے مطابق سمز کو مرحلہ وار بند کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بری طرح متاثر ہے جس سے صارفین کے لئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں
فائروال پر کام جاری ہونے کی وجہ سے بھی سروسزمیں خلل ہوسکتا ہے، انٹرنیٹ سروسز اور سومل میڈیا اپیلی کیشن میں مسائل 30 اگست تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔