پی ٹی آئی کو پھر لانے کی بات کرنیوالوں پر زمین تنگ کر دینگے: ایاز صادق

ayaz-sadiq-ta-pti-one.jpg


اسحاق ڈار کو انتہائی برا کہا گیا لیکن وہ ملک کی خاطر محنت کرتے رہے: سابق سپیکر قومی اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ سے اقتدار میں لانے والوں کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما مسلم لیگ ن سردار ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو لانچ کرنے کا مقصد قوم میں نفرتوں کو بڑھاوا دینا تھا۔ پاکستان کے خلاف اس سازش کی بنیاد 2014ء میں ڈالی گئی تھی جس کے بعد گزشتہ برس 9 مئی کو ہونے والا واقعہ ایک منصوبہ بندی کے تحت عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کوشش تھی کہ فوج میں تقسیم پیدا کی جائے، جو کچھ بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی وہ کام تحریک انصاف نے کر دکھایا۔ تحریک انصاف کی بات کرنے والوں کی بات کرنے والوں کا راستہ میں روکوں گا۔ تحریک انصاف کی دوبارہ سے اقتدار میں لانے کی بات کرنے والوں کیلئے ہم زمین تنگ کر دیں گے۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو انتہائی برا کہا گیا لیکن وہ ملک کی خاطر محنت کرتے رہے۔ آرمی چیف کی کرسی پر اس وقت وہ بیٹھے ہیں جو سب سے زیادہ اس عہدے کے اہل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے کہا کہ حلقہ بندیاں 4 ماہ تک مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد انتخابات ہوں گے۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف جلد اپنے وطن واپس آکر مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گے۔

علاوہ ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جڑانوالہ سانحہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں مسیحی بھائیوں کی عبادت گاہوں پر حملہ ہمارے لیے انتہائی تکلیف دہ تھا۔ مسیحیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں، ہمارے دین میں تشدد پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
گشتی کابچہ اپنی ماں کا کھلا ڈلا پھ ۔۔۔ یاد کرکے اب تنگ کرانے کی بات کر رہا ہے عطیہ گشتی کا ناجائز حرامئ باسٹرڈ بیٹا