پی ٹی آئی قیادت وکارکنوں کی موجودگی پر اڈیالہ جیل انتہائی حساس قرار

041111060d3b920.jpg


حساس ادارے کی عمران خان سے ملاقات کے اوقات پر پابندی اور گشت بڑھانے کی سفارش

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اٹک جیل سے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں منتقل کرنے والے قافلے میں پولیس کی 2 بکتربند سمیت 15 گاڑیاں اور ایک ایمبولینس شامل تھی۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے تحریک انصاف کی قیادت اور 30 سے زائد کارکنوں کی موجودگی کے باعث اڈیالہ جیل کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

حساس اداروں کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل کے سکیورٹی پلان پر ازسرنو غور کیا جائے اور تجویز دی ہے کہ جیل کی بیرونی دیوار پر نائٹ ویژن کیمروں کے علاوہ سرچ لائٹس لگائی جائیں۔ اڈیالہ جیل کے دونوں طرف چوکیوں پر سخت چیکنگ اور پارکنگ کو دور رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ حساس ادارے نے عمران خان سے ملاقات کے اوقات پر پابندی اور گشت بڑھانے کی سفارش بھی کی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تحریک انصاف کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد ٹال پلازہ کے قریب پولیس کی سخت سکیورٹی میں جانے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہے ہیں۔

https://x.com/PTIofficial/status/1706699025431351462

سابق وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات جاری کرنے کے بعد 1 دن بعد اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں زیرٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے اس لیے عمران خان کو بھی مذکورہ جیل منتقل کیا جائے۔ واضح رہے کہ سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع دی گئی ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/jail khan adilaya jail.jpg

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
حساس ادارے نے عمران خان سے ملاقات کے اوقات پر پابندی اور گشت بڑھانے کی سفارش بھی کی۔
Kar lo jitna zulm kar sakte ho kar lo.
Kaash ki Khan Sahab Pakistan mein paida hi na huay hote. (Allah ki marzi)
Agar Hindustan mein hote Aaj mulk k Sadar hote.
 

Back
Top