پی ٹی آئی جلسے میں فضل الرحمان کے خلاف نعروں,جے یو آئی کا شدید ردعمل

2fazalauurehmanskjsjs.png

جمعیت علما اسلام نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پی ٹی آئی اور گرینڈ الائنس کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف لگنے والے نعروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے شدید مذمت کردی,جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا پشین جلسے سے پی ٹی آئی کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور منہ میں رام رام اور بغل میں چھری کی اصل حقیقت عوام نے بھی دیکھ لی۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کو شیرافضل مروت جیسوں کو پٹا ڈالنا ہوگا، محمود خان اچکزئی نے کہا تھا جلسے میں کسی کو گالی نہیں دیں گے مگر لگتا ہے ان کی سیاست صرف سیاسی قائدین کو شیر افضل جیسے لوگوں سے گالیاں دلوانا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا شیر افضل جیسے لوگ پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، ناکام جلسے کو شاید ایسے نعرے لگوا کر میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالا ،منہ کو لگام نہ دیا تو اپوزیشن کرنے کے جوگے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

پشین میں گرینڈ الائنس کے جلسے میں شیر افضل مروت کے اسٹیج پر آتے ہی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رہنما نے نعروں سے روکتے ہوئے کہا کہ ابھی رک جائیں بات چیت چل رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1779109829958623386
پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے ہفتے کو حکومت مخالف تحریک کا آغاز کر دیا,جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے,حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے والے اپوزیشن اتحاد میں پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین اور سنی اتحاد شامل ہیں۔

اس تحریک کا آغاز بلوچستان کے ضلع پشین سے کیا گیا ہے جہاں اس سلسلے میں ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ان چھ جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی,اس حوالے سے ایک قراردادیں بھی جلسے میں منظور کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں فارم 45 کے تحت انتخابی نتائج مرتب کر کے اعلان کیا جائے۔

جلسے میں پیش کی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کے تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں اور ملک کے تمام ادارے عوام کے منتخب کردہ پارلیمان کے تابع ہوں۔ پارلیمنٹ کو خودمختار اور اداروں کی مداخلت سے پاک کیا جائے۔‘

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ ’آئین کی پاسداری ہوگی تو میرا لیڈر قیدی نمبر 804 عمران خان وزیر اعظم ہوں گے۔‘عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ’ہمارے کچھ مطالبات بھی ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نکالی جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد کے اس جلسے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ’پشین جلسے سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک شروع ہونے سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہو گئی ہے۔
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
THAILA MAAL-LA-NA FAZULO AUR BILLI ASLAM GHURI !!! BILLI KHUD HE THAILAY SAY BAHIR AA GA E HAI !!