پی ٹی آئی کے خلاف مدد مانگی گئی مگر ہم نے ساتھ دینے سے انکار کیا،سراج الحق

15sirajulhaqptimadad.jpg

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف مدد کی درخواست کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کےا میر سراج الحق نے تاندلیانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری اور شہباز شریف میرے پاس آئے اور پی ٹی آئی کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی ، تاہم ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بن سکتے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام جماعتیں دھوکہ باز ہیں، کس نے روٹی کپڑا اور مکان کےنام پر دھوکہ دیا تو کسی نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر عوام کو گمراہ کیا، یہ تمام لوگ بے نقاب ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم ہو یا پی ٹی آئی کسی نے ایک بار بھی کشمیر کے بارے میں مودی سے بات نہیں کی،یہ بڑے بڑے سیاستدان امریکہ کے آگے جھکنے والے ہیں، تمام جماعتوں نے پاکستان کے نظریے کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ سے واپس لائیں گے ، پاکستان کے سیاستدان زراعت کو ترقی نہیں دے سکے، گنے کا کاشتکار آج پریشان ہے، ہم ملک کی تمام بنجر زمینیں غریبوں میں تقسیم کرینگے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ان میں کسی جماعت نے بات کشمیر کی نہیں کی مگر ایم ایم اے کی جماعت اسلامی نے اپنی حکومت کے دوران کشمیر واپس لے لیا تھا وہ تو دوبارہ آنے والی حکومتوں نے واپس کردیا
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Hai hai aab yeh thirchi topi wala munafiq is chakkar mein ke kissi tarah phir se PTI ka itihaadi ban jaye ya public ki good books mein aa jaye.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
پھرجب باجوہ نے ساتھ کا بولا تو کہا نوکر کی تے نخرہ کی ۔ فوراً ہاں کر دی ، اور شہر شہر خان مخالف جلسیاں شروع کر دیں


مانتے تو زرداری کی بھی اگر وہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں میئر کا وعدہ کر لیتا ، مگر بے وفا زرداری خود تو باہر تھا ہی ، ایم کیو ایم اور ہمارا بھی کراچی الیکشن میں کباڑا کرنے کا انتظام کر گا (سراجا قینچی)۔۔