
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف مدد کی درخواست کا انکشاف کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کےا میر سراج الحق نے تاندلیانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق صد ر مملکت آصف علی زرداری اور شہباز شریف میرے پاس آئے اور پی ٹی آئی کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی ، تاہم ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ کرپٹ نظام کا حصہ نہیں بن سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تمام جماعتیں دھوکہ باز ہیں، کس نے روٹی کپڑا اور مکان کےنام پر دھوکہ دیا تو کسی نے تبدیلی کا نعرہ لگاکر عوام کو گمراہ کیا، یہ تمام لوگ بے نقاب ہوچکے ہیں، پی ڈی ایم ہو یا پی ٹی آئی کسی نے ایک بار بھی کشمیر کے بارے میں مودی سے بات نہیں کی،یہ بڑے بڑے سیاستدان امریکہ کے آگے جھکنے والے ہیں، تمام جماعتوں نے پاکستان کے نظریے کے ساتھ بے وفائی کی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ سے واپس لائیں گے ، پاکستان کے سیاستدان زراعت کو ترقی نہیں دے سکے، گنے کا کاشتکار آج پریشان ہے، ہم ملک کی تمام بنجر زمینیں غریبوں میں تقسیم کرینگے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15sirajulhaqptimadad.jpg