پی ٹی آئی کی ممکنہ کامیابی ، وفاقی وزارتوں میں پہلے 100 روزکا منصوبہ تیار
جمعرات 19 جولائی 2018ء
عام انتخابات میں تحریک انصاف کی ممکنہ کامیابی کے پیش نظر وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے 100 دن کا منصوبہ تیار کر لیا، منصوبہ میں ملکی معیشت کی بہتری،برآمدات میں اضافہ ،تجارتی خسارے میں کمی، نا اہل کمرشل اتاشیوں کو گھر بھیجنے ،کرپشن فری، اصلاحات لانے ،چین سے دوسرے آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے ،سی پیک اکنامک زونز کے قیام میں پیشرفت اور دیگر اقدامات شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نے تحریک انصاف کے منشور کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن دور کے کاموں سے متعلق فائلوں کو شفاف اور کلیئرکیا جا رہا ہے تاکہ پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد انکے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہو سکے ،ذرائع کے مطابق وفاقی بیورو کریسی نے نئی حکومت کیلئے 100 دن کا منصوبہ، مڈ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے بنا لئے ہیں جس میں فوری طور پرملکی برآمدات 25 ارب ڈالر تک لے جانے اور پانچ سال میں 30 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیداواری سیکٹر پر ٹیکس کا بوجھ کم اور چار نئے سیاحتی مقامات کا اعلان کیا جائے گا، 5سال میں ایک کروڑنئی نوکریاں پیدا کرنے کیلئے سی پیک اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، 50 لاکھ گھربنائے جائیں گے جن سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے ،ایف بی آر میں ریفارمز کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق زراعت،لائیوسٹاک سیکٹر میں ترقی کیلئے بھی اصلاحات کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ، زراعت پرٹارگٹڈسبسڈی دی جائے گی،چھوٹے کاشتکاروں کوقرضے دیئے جائیں گے اورویئرہائوس میں پڑی گندم کوبینک ہائوس کے ذریعے فنانس کیاجائے گا،تعلیم کے فروغ کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ،دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کیلئے اقدامات اٹھانے کے منصوبے کو بھی حتمی شکل دیدی گئی ہ
https://roznama92news.com/
http://www.roznama92news.com/efrontend/web/index.php/?station_id=2&page_id=0&is_common=N&xdate=&n=n0