وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نارروال میں جاں بحق ن لیگی کارکن محمد یوسف کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاں بحق ن لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے، سیاست درحقیقت خدمت اور اصلاح کا نام ہے، یہ عدم برداشت اور تشدد کا نام نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1782032465076342981
انہوں نے مزید کہ سیاست کو ذاتی دشمنی اور نفرت میں تبدیل کرنا معاشرے کیلئے بڑا چیلنج ہے، قوم کے اصل دشمن سیاست کو تشدد اور ذاتیات کی حد تک پہنچانے والے لوگ ہیں۔
یادرہے کہ پنجاب کے ضلع نارروال کے حلقہ پی پی 54 کے گاؤں کوٹ ناجو میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا ،جھگڑے کے دوران 60 سالہ لیگی کارکن محمد یوسف کے سر پر ڈنڈا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، محمد یوسف کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/24.png