پی ٹی آئی کو مہرعبدالستارمبارک ہو،محمدحنیف

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
hanifahaai.jpg


انجمن مزارعین پنجاب والے مہر ستار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے پر پہلے خیال آیا کہ مہر ستار کو مبارک باد دوں، آخر گرائیں بھی ہے، بھائی بھی کہتا ہے، پھر خیال آیا نہیں مبارک باد پی ٹی آئی کو بنتی ہے جس نے ہماری نئی نسل کو نئے خواب دکھا کر پرانے چودھریوں کی چاکری میں دھکیلا تھا۔ اس پی ٹی آئی کو نئی نسل کا زمین سے جڑا ایسا لیڈر ملا ہے جو وہ سب کچھ بھگت چکا ہے جو آج کل پی ٹی آئی بھگت رہی ہے۔

لندن سے سیدھا اپنے گاؤں پہنچا۔ اپنے باپ جیسے بڑے بھائی سے کہا کہ ملٹری فارمز والے گاؤں جانا ہے کوئی واقف ہے تو ملوا دیں۔ انھوں نے کہا کہ سب اپنے واقف ہیں اور ساتھ ہی زندگی میں پہلی اور آخری دفعہ کہا کہ تم اس گاؤں نہیں جانا۔ فوج کے ناکے ہیں ہر آنے جانے والے کی ٹھکائی کرتے ہیں۔ وہ تم سے تمہارا بی بی سی کا کارڈ بعد میں پوچھیں گے پہلے ٹھکائی کریں گے۔

مہر ستار یونیورسٹی سے فارغ نوجوان تھا جو اپنے ان گھروں اور زمینوں کو بچانے کے لیے لوگ اکٹھے کر رہا تھا جو سو سال زمین کاشت کر رہے تھے۔ مجھے لگا کہ یہ چھوٹا سا مہر ایک بڑا پھڈا لے بیٹھا ہے۔ اللہ خیر کرے۔

دو، چار گھنٹے کی رپورٹنگ وغیرہ کے بعد مجھے جب کہانی سمجھ آ گئی اور میں واپس جانے کی کوشش میں تھا تو اس نے کہا نہیں مجھے آپ کو اور گاؤں بھی دکھانے ہیں۔ ورنہ لوگ کہیں گے کہ بی بی سی کا رپورٹر آیا اور مہر نے ہم سے ملوایا ہی نہیں۔ ہم اس کی موٹر سائیکل پر ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں، ایک کے بعد دوسری پنچایت۔ ایسی پنچایتیں بھی جن میں عورتیں بھی بیٹھی ہیں، ایسے گاؤں بھی جن کے چودھری مسیحی ہیں۔

ملٹری فارمز کے گاؤں والوں اور فوج کی آنکھ مچولی 15 سال سے زیادہ عرصہ تک چلی، آخر مہر ستار کو اٹھا لیا گیا۔ دہشت گردی، غنڈہ گردی، غیر ملکی کرنسی قسم کے کیس ملا کر کوئی 36 مقدمے بنے اور مہر ستار پیروں میں بیڑیوں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیوں کے ساتھ ساہیوال کی ہائی سکیورٹی جیل میں پہنچ گیا۔

مہر ستار کوئی ساڑھے چار سال بعد جیل سے رہا ہوا اور اب بھی کئی سیاسی کارکن جن کی اپنی قیادت کو اداروں کو مائی باپ بنانے سے فرصت نہیں وہ اسے ہیرو سمجھتے ہیں کیونکہ اس نے اداروں سے ٹکر لی اور ابھی بھی آزاد گھوم رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے نقاد بھی تعریفیں کر رہے ہیں کہ نئی نئی اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوئی پی ٹی آئی نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جو واقعی ٹکر کا آدمی تھا۔ لیکن میرے گرائیں کے کندھوں پر اپنی ساری خواہشوں کا بوجھ مت ڈالیں۔ وہ مالکی یا موت کا نعرہ لے کر چلا تھا۔ موت سے اللہ نے بچائے رکھا، مالکی ہمارے اصل مالکوں نے نہیں دی، لیکن نہ دو چار سو بندہ پنجاب میں مرا، نہ مزارعوں نے اپنی زمینیں چھوڑیں۔

اگرپی ٹی آئی کا ہدف سویلین بالادستی ہی ہے تو عمران حان کو چاہیے کہ وہ گجرات کے چوہدریوں کو اپنا آئیڈیل نہ بنائیں بلکہ خود چھوٹا موٹا مہر ستار بننے کی کوشش کریں۔

 

Kam

Minister (2k+ posts)
bbc ka standard aasma sherazi jesy reporters hain.

Yes we are happy for Abdul Sattar but at the same time, there are many others since 1997.

We gave a lot of respect till last day to Javed Hashmi. We gave respect to nadeem afzal chan. All were fraud and had no stand. They always cheated. For us, Shahbaz Gill and Azam Sawati and Imran Riaz are model now.

We hope Abdul Sattar do not behave like Chan and Hashmi.