پی ٹی آئی کا مریم اورنگزیب کی نااہلی کیلئے ریفرنس لانے کا اعلان

fawad111.jpg


اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے سگریٹ کی صنعت کے حوالے سے اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی شرکت پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی نااہلی کیلئے ریفرنس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس حیثیت سے اجلاس میں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سگریٹ کی صنعت سے متعلق اجلاس میں وزیر اطلاعات کا کیا کام تھا؟ وہ کس حیثیت میں اجلاس میں شریک ہوئیں، سگریٹ ایجنسی کی نمائندگی تو مریم اورنگزیب کے شوہر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہم نے آج سیکرٹری کیبٹ کو خط لکھا دیا ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خاوند کو اربوں روپے کو مراعات دلائیں، یہ کیس سراسر بددیانتی کا ہے، مریم اورنگزیب کو طلبی کا نوٹس بھیجا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کو مراعات دلوانے پر ہم وزیر اطلاعات کی نااہلی کا ریفرنس فائل کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تمباکو کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے، ٹیکس عائد کر کے تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں سگریٹ ایجنسی کو اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دے دی گئی، مریم اورنگزیب نے بجٹ پر جتنی بھی محنت کی ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کی 10 کروڑ کی کرپشن ان کو بہت بڑی لگتی ہے، اس کا جواب مانگنے سے پہلے انہیں اپنی کرپشن کا جواب دینا ہو گا جبکہ صوبوں سے مشاورت کیے بغیر سولر کا 50 ارب کا پراجیکٹ جلد منتقل ہونے والا ہے۔

مزید برآں پریس کانفرنس کے دوران شریف فیملی پر تنقید کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شریف فیملی جب بھی اقتدار میں آتی ہے، ان کا ایجنڈا پیسہ لوٹنا اور باہر بھاگ جانا ہوتا ہے۔ اب بھی یہ ایسا ہی کریں گے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ملک سے بھاگ جائیں گے، اس پر عدالتوں کو نوٹس لینا ہوگا۔
 

Back
Top