
پی ٹی آئی پر پابندی کا خیال غلط فہمی ہے،فواد چوہدری
سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان کے بغیر ملکی سیاست مکمل نہیں، عمران خان کی آزادی کی تحریک لوگوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کا خیال غلط فہمی ہے۔
وفاقی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس رکنی کابینہ میں چھیبس وزرا ضمانت پر ہیں،اس طرح یہ کمپنی نہیں چلے گی، ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو اچھا نہیں ہوگا، پنجاب میں آئینی اور سیاسی بحران مزید بڑھے گا، جب تک گورنر متفق نہ ہووزیراعلیٰ کا حلف نہیں ہوسکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک عوام کی خواہشات پر چلتا ہے خواص کی مرضی سے نہیں، ہر غیرت مند پاکستانی عمران خان کی ایک آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہے، وزیراعظم کو ملا کر 36 ،37 افراد کابینہ میں شامل ہیں، ان میں سے وزیراعظم سمیت 24 افراد مختلف کیسز میں ملوث ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں جواب دیتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے لوگ بھی مختلف کیسز میں ملوث تھے، پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف سیاسی مقدمات تھے،مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس میں نےدیکھی ہے، لگتا ہے جھوٹ لکھنے والے فرشتوں کو اوور ورک کام کرنا پڑ رہا ہوگا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جہاں سے آزادی کی تحریک شروع ہوئی تھی وہاں جلسہ کرنے جارہے ہیں، ایک دھمکی پر سازش کے ذریعے عمران خان کو ہٹایا گیا، عوام کابینہ کو اپنی توہین سمجھ رہے ہیں، یہ دبکے بیٹھے ہیں، ان پر عوام کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔
عوام کابینہ کو اپنی توہین سمجھتے ہیں
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fawad-ch-pti-ecp-sz.jpg