پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے پیٹرول بم پھینکنے کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

atifahaai.jpg

میڈیا پرپی ٹی آئی ورکر کی جانب سے مبینہ طور پر پیٹرول بم بنا کر پھینکنے سے متعلق گردش کرنےوالی ویڈیو کی حقیقت سامنےآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز سے میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے گردش کررہی تھی جس میں ایک پی ٹی آئی کارکن کو دوران احتجاج ہاتھ میں بوتل پکڑےدھوئیں میں لپٹی کوئی چیز پولیس کی جانب پھینکتے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پراپیگنڈہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن نے پیٹرول بم بنا کر پولیس کی جانب پھینکا ہے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے اس پورے واقعہ کی حقیقت کا پول کھول دیا گیا ، شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر پیٹرول بم پھینکنے والے واقعہ کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پولیس کی جانب سے پھینکے گئے آنسو گیس کے شیل کو سڑک کنارے رکھی "کون" سے ڈھانپ لیتا ہے ،نوجوان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑی ہوئی ہے جو اسے آنسو گیس کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دے گی۔

نوجوان اسی کون کے نیچے سے آنسو گیس کا شیل نکال کر دوبارہ پولیس کی جانب پھینکتا ہے اور اس کی گیس کو مظاہرین کے مقام پر پھیلنے سے روکتا ہے۔

تاہم میڈی پر اس واقعہ کی ادھوری ویڈیو شیئر کرکے یہ تاثر دینے کی ناکام کوشش کی گئی کہ پی ٹی آئی کے کارکن مظاہروں کےد وران پیٹرول بم بنا کر پولیس پر پھینک رہے تھے۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

غور سے دیکھو یار جو سرخ رنگ کی کون ہے یہ اصل میں غوری میزائل کی چونچ ہے جو پی ٹی آئی والوں نے جی ایچ کیو کے گودام سے چرائی تھی ان پر ایٹمی اثاثے چرانے کا کیس بھی بنتا ہے
 
Last edited:
Sponsored Link