
پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے اختتام پر فیض آباد میں دھرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نےراولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پر دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصدکیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے انتظامیہ کو درخواست بھی دیدی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1594528697352179712
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماواثق قیوم نےاس حوالے سےڈپٹی کمشنر راولپنڈی کودرخواست دی ہےاور دھرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے،درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے فیض آباد میں پرامن دھرنا دیا جائے گا ، اس دھرنے کی قیادت خود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
درخواست گزار کے مطابق فیض آبادمیں دھرنا پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کا ہی تسلسل ہے، لہذا دھرنے کے مقام پر سیکیورٹی سمیت دیگر تمام اتنظامات مکمل کیے جائیں۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے 26نومبر کو راولپنڈی سےاسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کا عندیہ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ راستوں کی بندش سے عوام کو مشکلات پیش آسکتی ہیں، ریڈزون کی سیکیورٹی کیلئے پولیس ، ایف سی اور رینجرز تعینات کی جاچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-faizbb.jpg
Last edited: