
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی پانچ رکنی سیلکشن کمیٹی میں شامل ممکنہ نام سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی انتظامیہ نے 5 رکنی نئی سیلکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، ہر فارمیٹ کی سیلکشن کمیٹی میں مذکورہ فارمیٹ کے کپتان کے علاوہ چار ارکان شامل ہوں گے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی میں محمد یوسف،گیری کرسٹن، اسد شفیق اور جیسن گلیپسی شامل ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ وائٹ بال ٹیم کی کمیٹی میں وائٹ بال کے کپتان جبکہ ٹیسٹ ٹیم کی سیلکشن کمیٹی میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
نئی وجود میں آنے والی سیلکشن کمیٹی کو بنگلہ دیشن کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کی سیلکشن کی اسائنمنٹ دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے مظاہرے کے بعد چیئرمین پی سی بی نے بڑی سرجری کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیلکشن کمیٹی کو تحلیل کرکے نئی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ocba11g131.jpg