
سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بعد گذشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی تاریخ کے حوالے سے بنائی گئی نئی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں بالآخر سابق کپتان عمران خان کو شامل کیا گیا، جس پر صارفین نے کہا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہوگیا، عدیل راجہ نے لکھا سوشل میڈیا صارفین کے مطابق پی سی بی کا سافٹ وئیراپڈیٹ ہوگیا، لیکن انکا یہ عذر بہت بھونڈا ہے کہ ویڈیو بہت لمبی تھی اسلئے کلپس مس ہوگئے،
https://twitter.com/x/status/1691894745545715871
ارشاد بھٹی نے لکھا ہم اپنی پہلی ویڈیو میں کچھ کلپس مِس کر گئے،وہ کلپس نئی ویڈیو میں شامل کر دئیے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہم جو کلپس مِس کر گئے وہ عمران خان کے تھے مطلب ویڈیو میں 92 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم تو تھی مگر ٹیم کپتان نہیں تھے۔
انہوں نے کہا مطلب ہم نے کوشش کی کہ بتایا جا سکے کہ 92 میں کپتان کے بنا ٹیم جیتی مطلب یہ تو ایسے ہی جیسے پیپلز پارٹی پر ویڈیو میں بھٹو اور مسلم لیگ (ن) پر بنی ویڈیو میں نوازشریف مِس ہو جائیں یا پاکستان بننے کی ویڈیو میں قائداعظم نہ ہوں،کہیں یہ تو نہیں کہ آپ نے پہلی ویڈیو سے جان بوجھ کر کپتان کو نکال دیا اور جب دنیا بھر نے تنقید کی تو دوسری ویڈیو میں کپتان کو ڈال دیا۔۔
https://twitter.com/x/status/1692063555502195104
صابر شاکر نے لکھا حق اور سچ کی فتح ۔۔۔ عالمی دباؤ کے بعد،عمران خان کو دکھانا پڑا ،ہیرو کبھی نہیں مرتا۔
https://twitter.com/x/status/1691917362881036400
طارق متین نے لکھا بہت ہی کوئی لنگڑا لولا عذر تراشا ہے طویل ہونے کی وجہ سے نکالا بھی تو وہ کر کٹر جو خود پی سی بی سے بڑا ہے۔ عوام نے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691893590182502730
اعتصام الحق نے لکھا معافی بھی مانگنی چاہیے تھی، خان کو ان کی ویڈیوز اور تصاویر پر واپس لانے کے لیے سوشل میڈیا کا شکریہ،یہ عوام کی طاقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1691916715133661496
وقاص احمد نے لکھا غلطی سے مس ٹیک ہوگئی تھی، اخے لمبی ویڈیو کی وجہ سے کچھ کلپس کٹ گئے تھے،بلے اوئے تواڈیاں صفائیاں تے،
https://twitter.com/x/status/1691904758477631961
وکرانت گپتا نے لکھا ہاں، پی سی بی اب عمران خان کو ایسے شخص کے طور پر یاد کرتا ہے،جس نے ان کی قیادت میں پاکستان کے لیے کھیلا اور ورلڈ کپ جیتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1691890212752838842
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pcb-iimim.jpg