
وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کے بعد ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تو ایک چھوٹے وزیر نے استقبال کیا اور ان کی آمد کیلئے ریڈ کارپٹ بھی نہ بچھایا گیا۔ وفد کے یو اے ای پہنچنے کی ویڈیو پی ایم آفس کی جانب سے شیئر کی گئی تاہم بعد میں اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ دورے پر ابو ظبی پہنچے ہیں۔ وفاقی وزرا میں بلاول بھٹو، خواجہ آصف، مولانا اسعد محمود، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عود آل نعیمی نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ اس استقبال کی ویڈیو پہلے تو پی ایم او نے شیئر کی مگر جب لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تو اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا تاہم یہ ویڈیو عرب نیوز کے صحافی جاوید حسن نے شیئر کی اور لکھا کہ نہ ہی ریڈ کارپٹ اور نہ ہی کوئی قابل قدر شخصیت پاکستان کے امپورٹڈ وزیراعظم کے استقبال کو آئی۔
https://twitter.com/x/status/1520626992009211904
انہوں نے لکھا کہ اگر شہبازشریف خود کو بھکاری سمجھیں گے تو کچھ تعجب نہیں کہ لوگ یہی سلوک کریں گے۔ جاوید حسن نے مزید کہا کہ پی ایم او کی جانب سے تو اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا گیا تاہم اس کی کاپی اب موجود ہے۔
اس پر تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی تبصرہ کیا گیا اور کہا کہ شرمندگی در شرمندگی: شہباز شریف کا یو اے ای میں شرمناک استقبال، وزیراعظم آفس نے ویڈیو ٹویٹ کر کے ڈیلیٹ کر دی۔ بھکاری اعظم کو ایک چھوٹا وزیر لینے آیا، ناریڈ کارپٹ نا ہی کوئی قابل ذکرشخص آیا۔ زبردستی کی کی ایک آدھ ملاقات، ٹبر کو متحدہ عرب امارات نےبھی منہ نا لگایا۔
https://twitter.com/x/status/1520620026755223552