عمران خان نے جو کہا بلکل صحیع کہا ۔اور جیسا کہ آپ نے تھریڈ میں لکھا کہ اس موقع پر عمران کو سیاست نہیں کھیلنی چاہیے تو بات یہ ہے کہ اگر سیاست کھیلنی ہوتی تو عمران یہ بیان نہ دیتا۔ یہ تو ایسا بیان ہے کہ اس کی تو آپ جیسے پی ٹی آئی کے پکے سپورٹر بھی تائید نہیں کر رہے تو یہ سیاسی کیسے ہو گیا۔ پوری دنیا کے اخباروں میں یہاں تک کہ ڈنمارک جہاں کرکٹ کو کوئی جانتا تک نہیں میں بھی ایک اخبار نے یہ خبر لگائی ہے کہ ۳۰ ہزار فوجی اور پولیس والے ایک میچ کے انعقاد کے لئے کوشاں ہیں اور کہ فوج کے کمانڈوز رہیل سیل کر رہے ہیں ۔ اس خبر سے جو پاکستان کا ایک بہتر امیج بننا شروع ہوا تھا وہ بلکل ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس میچ کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کی خبریں پاکستان میں سیکورٹی صورتحال پر انویسٹرز کو ایک منفی پیغام دے رہی ہے ۔
اور ہاں اگر خدانخواستہ کوئی بم وغیرہ پھٹ گیا چاہے وہ لاہور کے کسی بھی حصے یا ملک کے کسی بھی بڑے شہر میں ہوا تو اس سے جو منفی ایمپیکٹ ہو گا اس سے شاید ایک عام کرکٹ کا شوقین واقف ہی نہیں۔