پی آئی اے کتنے میں فروخت ہوگی؟تخمینہ آگیا،7 عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

1kjsjjjkkjjsjjdjdhjhdj.png

قومی ایئر لائنز پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت سامنے آنے لگی، سات بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی,ذرائع کے مطابق جرمنی، فرانس، ہالینڈ، قطر، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور ترکیہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں دلچسپی ظاہر کی, کئی مقامی گروپس بھی اس لین دین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کے لیے بین الاقوامی مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے اپنا تخمینہ بھی دے دیا ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن کتنے میں فروخت ہوگی۔

ارنسٹ اینڈ ینگ نے ادارے کی فروخت سے آمدنی کا اندازہ 25 سے 30 کروڑ ڈالر (69 ارب روپے سے 83 ارب روپے تک) لگایا ہے۔


ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کے لئے سات ملکوں کے سرمایہ کار دلچسپی لے رہے ہیں، تاہم امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات یا قطر پی آئی اے کے اکثریتی حصص حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں,پی آئی اے بورڈ کی خواہش ہے کہ نجکاری کا عمل پندرہ جون تک مکمل کر لیا جائے۔

اس بات کی بھی امید ہے کہ پی آئی اے کی فروخت کا عمل آئی ایم ایف سے قرض کے آئندہ پروگرام سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا, دو روز قبل پی آئی اے کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ادارے کی تنظیم نو اور نجکاری کی منظوری دی تھی۔


قومی ائیر لائن پی آئی اے نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی,قومی ائیر لائن پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثوں پر بینکوں سے معاملات طے پاگئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کرلی گئی ہے,بینکوں کی جانب رواں ہفتے این او سی جاری ہونے کا امکان ہے جس سے قومی ائیر لائن کے اثاثے واپس مل جائیں گے اور نجکاری ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق بینکوں کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور 12فیصد کی شرح سے منافع دیا جائےگا جب کہ منافع بخش ادارہ بننے پر ڈیویڈنڈ سے بینکوں کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔
ابتدائی ڈھانچےکے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ ہوگی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرناہوگی۔

پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کی صورت میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دے دی,پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کے لیے حکومت کوگرین سگنل دے دیا,قومی ایئرلائن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں نجکاری سے متعلق امور پرمشاورت کی اور ملازمین کے مستقبل سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جن ملازمین کی مدت چارسال رہ گئی، انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم پر بھی مشاورت ہوئی,حکومت نے قومی ایئرلائن کو پرائیویٹائز کرنے سے پہلے ہوابازی اور ہولڈنگ کی دو کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ادارے کی نجکاری سے پہلے تمام قرضے حکومت ادا کرے گی ، حکومت 88 ملین ڈالر کے غیرملکی قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں کرنا چاہتی بلکہ حکومت 10 سال کے لئے نئی شرح سود پر قرض کی اسیٹلمنٹ کی کوشش کررہی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے مقامی قرضےہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوں گے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بیچنے میں کامیاب ہو گئے #PIA جنہیں پاکستان چلانے کے لئے چنتخب کیا گیا وہ
 

Kam

Minister (2k+ posts)
less than half billion dollar. Why selling shares only?
Considering Pakistan population, foreign investors will make huge revenue.
 

gre8nation

MPA (400+ posts)
Jis airline ney Emirates and Turkish air ko base di vo aaj khud iss hal mein hey. Roosevelt bhi sath hi jai ga jiss ki apnai worth 800 million tak hey or baki asasay bhi korion k baho baich dein gay