پیپلزپارٹی رہنما بھاری منشیات و شراب کے ساتھ گرفتار

15pppwalalarrst.png

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک عہدیدار کو بھاری منشیات و شراب کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان پیپلزپارٹ کی ہاری کمیٹی کے عہدیدار اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد صدیق لوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکب آباد سٹی پولیس نے محمد صدیق لوہر کو 30 لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار کیا، ملزم صدیق لوہر ان کے خلاف منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے ایس آئی عبدالخالق سولنگی کی مدعیت میں ریاست کی جانب سے درج مقدمے میں پیپلزپارٹی کے جیکب آباد کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اور ہاری کمیٹی کے عہدیدار کو نامزد کیا گیا ہے۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Kush ve naheen huna.... aithay loki qatal ker kay victory sign banaanday nay.... sharab tay drugs shay he koi naheen...