
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کےتحت پیٹرول سستا جبکہ ڈیزل مہنگا کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے5 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ان تبدیلیوں کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت کم ہوکر 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت پہلے سے بڑھ کر 244روپے95 پیسے ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت4روپے 62 پیسے اضافے کے بعد201 روپے7 پیسے، لائٹ ڈیزل
12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا اور اگلے 15 روز تک قائم رہے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13petroldeisalprice.jpg
Last edited: