
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلئے مزید مہنگائی کو بوجھ پڑگیا، پیٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا ہوگیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہو گئی،جبکہ 10 کلو کا تھیلا 400 سے بڑھا کر 490 روپے کر دیا گیا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے قیمت میں اضافے پر موجودہ حکومت پر تنقید کردی، کہا مہنگائی کم کرنے کے تمام وعدے اور دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ پٹرول کی قیمتوں اضافے کیساتھ ہی یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا کی قیمتوں میں 180 روپے مہنگا کرکے قیمت 800 روپے سے 980 روپے مقرر کردی،شہباز شریف نے اپنے کپڑے بیچنے کے بجائے غریب آدمی کی جیب کاٹ لی
https://twitter.com/x/status/1530074017113051136
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے، ملک بھر میں آٹا کے بعد گھی ، کوکنگ آئل مہنگا کر دیا گیا۔
دوسے درجے کے گھی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا،اول درجہ گھی بھی 5 روپے کلو اور خوردنی تیل10 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
گھی کی قیمت497 روپے کلو سے بڑھا 502 روپے کردی گئی، پرچون مارکیٹ میں درجہ دوم گھی 505 روپے کلو کردیا گیا، 495 روپے والا گھی مہنگا کرکے 500 روپے کلو اور 485 روپے کلو والا گھی 490 روپے کا کردیا گیا۔
کوکنگ آئل 508 روپے لٹر سے مہنگا کر کے 518 روپے لٹر کردیا جبکہ پرچون بازار میں درجہ دوم کوکنگ آئل 520 روپے کا لٹر ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کردیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیس روپے اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو اناسی روپے چھیاسی پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو چوہتر روپے پندرہ پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت ایک سو پچپن روپے چھپن پیسے ہوگئی ہے، عوام نے اضافہ مسترد کردیا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آئندہ پندرہ دن بعد حکومت کو اسی شرح سے اگلا اضافہ کرنا ہوگا،اگر حکومت نے سبسڈی ختم نہ کی تو اسے ماہانہ 120ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbaz-sharif-inf.jpg