پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان سے قبل ملک بھر میں سپلائی معطل

8oiltankerassoostrirk.png

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر ہونے سے پہلے ہی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کی جارہی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی راولپنڈی، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی معطل رہے گی اور ملک کے تمام ایئرپورٹس کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی جائے گی، جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے علامتی احتجاج کے طور پر سپلائی بند رہے گی۔

https://twitter.com/x/status/1779881688950034715
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ حکام اور ضلعی انتظامیہ نے 20 فروری کو ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، میٹرائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری طور منظور کیا جائے۔