
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی براہ راست تقاریر پر لگنے والی پابندی کو ختم کردیا۔
عدالت نے پیمرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز تاخیری نظام کے تحت ممنوعہ مواد کی نشر روکنے کے پابند ہیں۔
فیصلے کے مطابق پیمرا سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، اگر ممنوعہ مواد نشر ہوا تو پیمرا ٹی وی چینلز کے خلاف کاروائی کرسکتا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3صفحات پرمشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پیمرا کے 20 اگست کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ جس پر عدالت نے نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ عمران خان کے حق میں دے دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1khanpemratehririfaisla.jpg