پہلے شہید ارشد شریف،اب انکی والدہ کی انصاف مانگنے کی ویڈیووائرل

arshaiahhaaa.jpg

ارشدشریف کے اندوہناک قتل سے قبل ان پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں مقدمے درج کیے گئے وہ عدالتوں میں پیش بھی ہوئے اور اپنا قصور پوچھا یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہے جو ان پر مقدمے درج کرا رہا ہے؟ اب ارشدشریف کی والدہ عدالتوں میں جا کر بیٹے کے قتل پر انصاف کا تقاضہ کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے شہر نیروبی میں قتل ہونے والے شہید ارشد شریف کے قتل سے قبل ان پر پاکستان میں متعدد مقمات کا اندراج ہوا جس کے بعد وہ عدالتوں میں پیش ہوئے ضمانتیں کرائیں اور یہ سوال اٹھایا کہ کون ہے جو ان کے خلاف مقدمات درج کرا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1600448748890595328 حالات جوں کے توں ہیں صرف چہرے بدلے ہیں پہلے ارشد شریف انصاف کیلئے عدالتوں کے چکر لگا رہے تھے انہیں راستے سے ہٹایا گیا تو اب ان کی ضعیف والدہ وہیل چیئر پر بیٹھی عدالت میں جا کر بیٹے کے قاتلوں کےخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔


ماضی قریب میں اسی طرح ارشد شریف اپنے ساتھی صحافیوں کے ہمراہ عدالت کے باہر موجود تھے اور اپنے لیے انصاف کا تقاضہ کر رہے تھے مگر انہیں کچھ عرصہ بعد بیرون ملک قتل کر دیا گیا ان کے قتل کا معمہ ابھی تک حل طلب ہے۔

https://twitter.com/x/status/1544424046842056705
اس انصاف کی تگ ودو میں نہ صرف انفرادی طور پر عام صحافی بلکہ صحافتی تنظیموں نے بھی شہید ارشد شریف کا خوب ساتھ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1524647400186556416
پاکستانی شہری ہزاروں کی تعداد میں ارشد شریف کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں اور اس مقصد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خطوط لکھے گئے ہیں جس میں ان سے انصاف کا تقاضہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1597508038008909829
صارفین اس صورتحال پر زیادہ خوش نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ اگر اب کسی نے ہمیں بارڈر پر شہید ہونے والے22 سالہ سپاہیوں کی ماؤں کے حوالے دیئے اور کہا کہ ان کی عزت کی جائے تو حق بنتا ہے کہ ہم بھی پھر انہیں بتائیں کہ ارشد شریف بھی ایک شہید تھا اس کی ماں کی بھی عزت تھی۔

https://twitter.com/x/status/1600687548766228480
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Heart wrenching and infuriating at the same time. Allah pak kis ki nazar lag gai hai Pakistan ko. ?
 

Khallas

Chief Minister (5k+ posts)
Is maa ko salam, Jis ka beta Pakistan k lya duty kartay shahed howa.

Dosray ko sach bolnay per shaheed kiya gya.

Is maa ki bad-dua arsh-ilahi hil jaye ga, in safak darindo ko duniya main hi ruswaye mile gi jo ajj tak kisi nay dekhi na ho gi.
 

Raiwind-Destroyer

Chief Minister (5k+ posts)
Courts chrismtas mana ke new year mana ke phir pakistani awaam ko danda deen gieen

Insaaf ki umeed sirf Allah se rakho