
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو جلسے کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب کی امریکی سیٹیلائٹ سے لی گئی اور بیشتر دوسری تصاویر لگا کر ٹوئٹ کی اور لکھا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے۔ پاکستان میں تقریباً ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔
بھٹو نے تحریک انصاف کے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے جلسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کے کنسرٹس کے انعقاد میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1565751582662316035
وزیرخارجہ نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کی اور کہا کہ ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے۔ انہوں نے عمران خان کا بھی نام تو نہیں لیا مگر یہ پیغام مبینہ طور پر انہی کے لیے کہ" پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو"۔