
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نئے وزیراعظم شہباز شریف پر طنز کے تیر برسادیئے، ٹوئٹ کیا کہ پہلی تقریر میں ہی شوبازیاں دکھا کر اگلے دن یو ٹرن لے لیا گیا،گزشتہ سال پی ٹی آئی نے تنخواہوں میں 35٪ اضافہ کیا جس میں 10٪ بنیادی تنخواہ میں اضافے کےساتھ 25٪ ڈسپیریٹی/اسپیشل الاؤنس شامل تھا،عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اس سال وفاق میں مزید 15% اضافےکا نوٹیفکیشن اور 15٪ کا اعلان ہوچکاتھا۔
https://twitter.com/x/status/1514132938132230146
ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کوئی یو ٹرن نہیں ہے،چونکہ وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں چند ماہ قبل اضافہ کیا گیا تھا، اس لیے ہم انہیں دوبارہ نہیں بڑھا رہے،تاہم ان کی تنخواہوں کے مسائل پر اگلے بجٹ میں غور کیا جائے گا، اس دوران ہم نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1514078506703294470
اس سے قبل عثمان بزدار نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ بدترین معاشی حالات میں تحریک انصاف کو حکومت ملی تھی لیکن ساڑھے تین سال کے معاشی ڈسپلن اور بہترین کارکردگی سےاس وقت معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو چکی ہے جس کا کریڈٹ صرف عمران خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،عوام بیوقوف نہیں ہے، عمران خان کی کامیابیوں پر آپ کو پھٹیاں نہیں لگانےدیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1514134533184135168
نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اقتدار کے پہلے روز ہی کم سےکم اجرت 25 ہزار اور ایک لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا، پنشن میں بھی 10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا، جسے اب انہوں نے واپس لے لیا تھا۔