
کے پی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسا 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ہمیں لوکل حکومتوں کا ایسا بااختیار نظام میسر آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پختونخوا بلدیاتی انتخاب پر اٹھنے والے شور میں کسی کو یہ احساس نہیں ہو رہا کہ یہ انتخابات کامیاب جمہوریتوں میں پائے جانے والے نظام کی طرز پر جدید اور منتقل شدہ اختیارات کے حامل بلدیاتی نظام کانکتہ آغازہیں۔
https://twitter.com/x/status/1473587379042668555
وزیراعظم نے مزید کہا کہ براہِ راست منتخب شدہ تحصیل ناظمین معیارِحکومت میں بہتری لائیں گے اور مستقبل کے قائدین بنیں گے۔ ہماری 74 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہمیں مقامی حکومتوں کا ایک با اختیار نظام میسر آیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-pak.jpg
Last edited: