پٹواری لوگ داستان
ہر قوم کی لوگ داستانیں ہوتی ہیں ، پانامی پٹواریوں کی بھی ایک لوگ داستان ہے
اس کہانی میں بھی ایک شہزادی ہے ، پٹواریوں کی پانامی شہزادی. شہزادی کے والد کا ایک نوکر ہزارے کا ایک جن شہزادی کو اپنے ملک لے جاتا ہے. لیکن جن کا اپنا شائد کوئی گھر نہیں.شہزادی کا بھی لندن چھوڑ پاکستان میں کوئی مکان نہیں ، اپنے والد کے گھر میں رہتی ہے ، اسکا والد کہتا ہے کہ اسکا بھی کوئی گھر نہیں ، وہ اپنی والدہ کے گھر میں رہتا ہے. پریشان نہیں ہونا، لوگ کہانیوں میں ایسا ہی ہوتا ہے
شہزادی والد کے زیر کفالت ہے مگر والد خود بہت غریب ہے، اس کا گزارا انگلینڈ سے امیر بیٹوں کے بھیجے ہوے پیسوں سے ہوتا ہے . انگلنڈ والا ببلو بیٹا بتاتا ہے کہ ان کی قیمتی جائداد کی مالک شہزادی مریم پانامی ہے. لوگ کہانیوں میں ایسا ہی ہوتا ہے
شہزادی کے والد کی خواہش ہے کہ بڑے ہو کر یہ پٹوارستان کی ملکہ بن جائے ، شہزادی کے حسن سے جلنے والے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے بچے کیوں پانامی شہزادی کی غلامی کریں ، ہمارے بچے سب پانامیو ں سے زیادہ خوبصورت، زہین ایماندار اور محنتی ہیں .ابھی یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ کچھ نوجوانوں نے شور مچانہ شروع کر دیا ہے کہ " بادشاہ تو ننگا ہے "
اس بات پر پٹوارستان کے کچھ شرفا بہت ناراض ہیں، اور الزام لگا رہے ہیں کہ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ اور بد تہذیب کیا جا رہا ہے . اگر ہما رے سروں سے پانامی خاندان کا سایہ اٹھ گیا تو ہم یتیم ہو جائیں گے
کہانی ابھی جاری ہے ، یا تو ان نوجوانوں کی باتوں میں آ کر سب کو بادشاہ کا ننگا پن نظر آ جاۓ گا ، یا پھر شرفا مل جل کر پانامی شہزادی کو اپنی ملکہ بنا لیں گے . اور سب ہنسی خوشی پٹوارستان میں رنگ برنگی میٹرو اور ٹرینوں میں سفر کرتے، گندہ پانی پیتے ، جعلی دوائیں کھاتے، رینگتے ہوے زندگی گزاریں گے
لوگ کہانیوں میں ایسا ہی ہوتا ہے مگر شور بڑھتا جا رہا ہے کہ " بادشاہ تو ننگا ہے "
Last edited by a moderator: