پٹواری حاضر ہو

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
عامر صاحب! آپ کی باتیں بجا اور آپ کی بہت سی باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، لیکن آپ شاید بھول رہے ہیں کہ یہ بحث آپ نے کس بات سے شروع کی تھی، آپ نے میری اس بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہ ن لیگی سپورٹرز اپنی حکومت پر تنقید نہیں کرتے، ان لیگی ممبرز کا نام لینے کا کہا۔ اب آپ خود مجھے سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آپ اپنی حکومت کے خلاف کیوں نہیں بولتے۔ تنقید کرنے میں اور ڈنڈا سوٹا لے کر دھرنا دینے میں فرق ہوتا ہے، دھرنا دینے سے شاید حکومت چلی جائے یا کمزور ہوجائے لیکن تنقید سے حکومت کبھی کمزور نہیں ہوتی۔ آپ مجھے 1971کی مثال دے رہے ہیں، ملک کو تقسیم کرنے کے حوالے دے رہے ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی یا دیگر ن لیگی سپورٹرز کی تنقید سے ملک ٹوٹ جائے گا، قوم تقسیم ہوجائے گی؟ یہ دلیلیں جو آپ مجھے دے رہے ہیں یہی دلیلیں تو کرپٹ سیاستدانوں کا ہتھیار ہیں، قوم کو ڈراؤ کہ ہماری کرپشن پر خاموش رہے، ورنہ جمہوریت چلی جائے گی، آمریت آجائے گی، ملک ٹوٹ جائے گا، اور آپ بعینہ وہی دلیلیں اپنے دل میں بٹھائے بیٹھے ہیں۔ کبھی فارغ بیٹھ کر ٹھنڈے دماغ سے سوچیے گا کہ پاکستان میں جو بھی کوئی غلط کرے اس پر مثبت تنقید کرنے سے پاکستان کا فائدہ ہوگا یا نقصان؟





سمیع صاحب بحث، جو کہ اب کافی طول پکڑ چکی ہے اور میرا خیال ہے کہ اب اس کو بس کرتے ہیں، اس بات پہ تھی کہ چونکہ مسلم لیگی سپورٹرز حکومت پہ زیادہ تنقید نہیں کرتے، اس لئے وہ ملک کے محب نہیں ہیں۔

آپ کی اور باقی انقلابیوں کی اس لاجک کو کوئی بھی محب وطن زیادہ پسند نہیں کرے گا، کہ آپ اپنی سوچ سے کسی کو بھی کوئی لیبل دے دیں، شائد باقی لوگ بھی آپ کی طرح اپنے ملک کے لئے بھلا ہی سوچتے ہوں۔

اپنا بہت خیال رکھیں، اللہ نگہبان
 

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

سمیع صاحب بحث، جو کہ اب کافی طول پکڑ چکی ہے اور میرا خیال ہے کہ اب اس کو بس کرتے ہیں، اس بات پہ تھی کہ چونکہ مسلم لیگی سپورٹرز حکومت پہ زیادہ تنقید نہیں کرتے، اس لئے وہ ملک کے محب نہیں ہیں۔

آپ کی اور باقی انقلابیوں کی اس لاجک کو کوئی بھی محب وطن زیادہ پسند نہیں کرے گا، کہ آپ اپنی سوچ سے کسی کو بھی کوئی لیبل دے دیں، شائد باقی لوگ بھی آپ کی طرح اپنے ملک کے لئے بھلا ہی سوچتے ہوں۔

اپنا بہت خیال رکھیں، اللہ نگہبان


اس بحث میں کم از کم آپ نے یہ تو تسلیم کرلیا کہ ن لیگی سپورٹرز حکومت پر تنقید نہیں کرتے ، کیونکہ ان کی دانست میں دو لفظی تنقید سے حکومت دھڑام سے گر پڑے گی، یا مارشل لاء لگ جائے گا، یا پھر ملک ٹوٹ جائے گا۔ سو اس لئے آپ لوگ اپنے تئیں حکمرانوں کی لوٹ مار پر چپ رہ کر ملک بچارہے ہیں۔آپ اپنے اس فعل کو حب الوطنی سمجھتے ہیں؟ اس پر مجھے ایک بہت پرانا قصہ یاد آگیا، شاید آپ نے بھی سن رکھا ہو۔

ایک دفعہ دوبھائیوں کی ماں بیمار ہوگئی، ان میں سےا یک بھائی دماغ سے فارغ تھا، جبکہ دوسرا ٹھیک تھا۔ اب ماں بیمار تھی، طبیب کی ضرورت تھی، سمجھدار بھائی نے سوچا " پاگل بھائی کو طبیب کے پاس بھیجنے کا فائدہ نہیں، میں خود جا کر بلالاتا ہوں"، اس نے پاگل بھائی کو ماں کے پاس بٹھایا اور کہا " ماں کا خیال رکھنا، میں طبیب کو بلا کر لاتا ہوں، تب تک یہاں سے ہلنا نہیں" ، پاگل بھائی نے زور زور سے اثبات میں سر ہلایا، جیسے بات بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہو۔ سمجھدار بھائی طبیب کو بلانے چلا گیا۔ ماں چارپائی پر بے سدھ پڑی تھی، پاگل بھائی پاس بیٹھا ماں کو غور سے دیکھ رہا تھا، کیا دیکھتا ہے کہ کچھ مکھیاں بار بار ماں کے چہرے پر بیٹھ رہی تھیں۔ اس نے ایک دوبار ماں کے چہرے سے مکھیاں اڑائیں، لیکن وہ پھر بیٹھ جاتیں، اس پر اس کو بہت غصہ آیا، اس نے گھر سے ایک ڈنڈا ڈھونڈا اور اپنی جگہ پر آبیٹھا، جب بھی کوئی مکھی ماں کے چہرے پر بیٹھتی وہ زور سے ڈنڈا گھما کر مارتا، کبھی مکھی مر جاتی، کبھی اڑ جاتی، لیکن اس کی اس ساری تگ و دو کا نتیجہ یہ نکلا کہ جب تک دوسرا بھائی طبیب کو لے کر پہنچا، ماں پوری ہوچکی تھی۔ اس نے ماں کا یہ حشر دیکھا تو پاگل بھائی پر برس پڑا، پاگل بھائی نے بڑی معصومت سے کہا۔ "بھائی ! میں تو ماں کو مکھیوں سے بچا رہا تھا"۔

جناب! آپ لوگ بھی کچھ اسی طریقے سے ملک بچا رہے ہیں، ملک کا بھرکس نکلا جارہا ہے ، اور آپ بڑی معصومیت سے کہتے ہیں "ہم تو ملک بچارہے ہیں"۔ آپ کی ایسی حب الوطنی کو سلام۔ اللہ حافظ
 
Last edited: