RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)

جولائی کی گیارہ تاریخ کو جے آئ ٹی کی رپورٹ آئ اس میں بہت ہی حیران کن انکشافات سامنے آے ان انکشافات کو دیکھ کر مجھے محسوس ہوا کہ ہم پٹواری گاجر مولیاں اور چقندر ہی ہیں جو کچھ نہیں جانتے یا کچھ نہ جاننے کی خود ساختہ سعی میں لگے رہتے ہیں - یہ سب دیکھ کر ہم میں سے بہت ساروں کا بہت دل ٹوٹا - میں خود کافی غمگین ہوا - ہر ایک کے غم کی آپنی اپنی وجہ تھی - اس رپورٹ میں مختلف انکشافات تھے ہر ایک کو متفرق بات نے اثر انداز کیا - مجھے جس چیز نے سب سے زیادہ غمگین کیا وہ اس انکشاف نے کیا کہ نواز شریف کیپٹل ایف زیڈ ای کا چیئر مین ہے اور اس سے دس ہزار درھم ماہانہ تنخواہ لیتا ہے - مجھے اپنے گاجر مولیاں اور چکندر ہونے پر سخت دکھ ہوا تو مجھے حضرت موسیٰ کی وہ دعا یاد آئ جو انہوں نے مدین کے میدان میں بے یار و مدد گار حالت میں اللہ سے مانگی کہ
"آج میرے حق میں جو تیرے پاس بہتری ہے میں اسی کا فقیر ہوں"
اس دن مجھ میں مزید تفصیل دیکھنے کی ہمت نہ رہی - میں نے دو دن بعد ول بائٹ سے اس کی تفصیل کے متعلق پوچھا کہ جے آئ ٹی اس انفارمیشن تک کیسے پہنچی - پھر کی کچھ ہمت کی بحالی کے بعد خود بھی دیکھنا شروع کیا - تو چند دنوں بعد پتا چلا کہ نواز شریف نے اقامہ حاصل کرنے کے لئے جھوٹ بولا - اور اس کمپنی سے کچھ بھی تنخواہ نہ لینے کا بھی جرم کیا - جب یہ تفصیل پتا چلی تو اپنے گاجر مولیاں اور چقندر ہونے کا احساس اور بڑھ گیا - اتنا شور شرابا - اتنی مبالغہ آرائی کہ سچ سننے اور جاننے کی ہمت ہی نہ رہے --- یقینا ہم گاجر مولیاں اور چقندر ہیں
پھر مقدمہ شروع ہوا تو میں نے ایک کمنٹ میں کہا کہ بھٹو کے خلاف فیصلے کو جیو ڈیشل مرڈر کہ کر اس طرح سے زندہ کیا گیا کہ آج تک ہم اس زندہ بھٹو کے ہاتھوں مر رہے ہیں - اس لئے اگر نواز شریف کو مارنا ہے تو مکمل طور پر مارو - ایسا نہ ہو کہ ہم کل زندہ نواز کے ہاتھوں مرنا شروع ہو جائیں
تو لو صاحب آج نواز شریف کو مار دیا گیا - جرم دوبئی میں جھوٹ بولنا --- اس سے بڑا جرم تنخواہ نہ لینا --- اور اس سے بھی بڑا جرم نہ لی جانے والی تنخواہ کا حساب نہ دینا - نواز کو مار دیا گیا - اب زندہ نواز ہمیں مارے گا یا نہیں ہماری کم از کم ایک آنے والی نسل نے اس کا جواب دے گی - اور ساتھ یہ بھی کہے گی کہ ابا جی تسی تے گاجر مولیاں اور چقندر ہی سو
Last edited by a moderator: